حکومت تھیلے سیمیا کے مریضوں کی سہولت کیلئے سینٹرز قائم کرے، صوفیہ خان کا مطالبہ

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما اور ممتاز سماجی کارکن ضوفیہ یاسمین نے کہا ہے کہ تھیلے سیمیا ایک موروثی مرض اور معصوم بچوں کا ایک انتہائی تکلیف دہ مسئلہ ہے،تھیلے سیمیا کے مریضوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے، ہمارے ہاں ان مریضوں کی سہولت کیلئے کوئی سینٹر نہیں ہے، ان مریضوں کے علاج کیلئے دوائی ایجاد ہوئی ہے جو بہت ہی کارفرما ہے،اس مرض سے خون لگانے کی ضرورت کم ہوجاتی ہے، حکومت اور مخیر حضرات اس دوائی کو مریضوں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، تھیلے سیمیا کے مریضوں کیلئے

الگ سے سینٹر قائم کیا جائے، ایسے بچوں کیلئے ان سینٹرز میں تمام دوائیاں دستیاب ہونی چاہیں، مریضوں کو وقفے وقفے سے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے اور تھیلے سیمیا کے مرض کا شکار معصوم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاؤ اور روک تھام کے متعلق شعور اجاگر کرنا ضروری ہے، تھیلے سیمیا کے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے مربوط اور مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیاسے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ اس حوالے سے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں۔