امریکی لڑکی قومی بلائنڈ کرکٹر کی محبت میں گرفتار ہوکر بہاولپور پہنچ گئی، دونوں کی دوستی کیسے محبت میں بدل گئی، جانئے دلچسپ تفصیلات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خواتین کا پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے کا رجحان تاحال جاری ہے۔ تاہم اب سوشل میڈیا نے ایک اور جوڑی بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی محبت میں گرفتار ہو کر ایک امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپورون یونٹ سٹاف کالونی کےرہائشی صبیب الرحمان شامی کی امریکن لڑکی برٹنی منٹگمری سےفیس بک پردوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔بعدازاں لڑکی فیس بک پرہی شادی سےقبل ہی مسلمان ہوگئی۔ لڑکی گذشتہ سےپیوستہ روز امریکا سے بہاولپور پہنچی اور بہاول پور ون یونٹ سٹاف کالونی میں نکاح کی سادہ سی تقریب میں دونوں شادی کےبندھن میں بندھ گئے۔

امریکی لڑکی برٹنی منٹگمری اور پاکستانی لڑکا صبیب الرحمان دونوں اسپیشل پرسن جزوی طور پر بلائنڈ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد امریکیخواتین پاکستان آکر شادی کر چکی ہیں ۔23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچ گئی اور شادی کر لی۔ جبکہ آن لائن گیم ”پوکر” کھیلتے کھیلتے امریکی خاتون منڈی بہاؤالدین کے 26 سالہ نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو گئی۔امریکی خاتون نے اپنی محبت کی خاطر امریکہ سے پاکستان پہنچ کر شادی کر لی۔ سوشل میڈیا پر ان شادیوں کے حوالے سے کئی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔