آزاد کشمیر کی خواتین عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں، بہت جلد آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ خواتین تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں اور خواتین کی بدولت ہی تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہوئی، عمران خان سب سے زیادہ خواتین میں مقبول تھے، خواتین نے عمران خان کے وژن کو آگے بڑھایا، آج خواتین کی کوششوں اور جدوجہد کی بدولت تحریک انصاف اقتدار میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو وہ مقام حاصل ہے جو کسی دوسری جماعت میں خواتین کو حاصل نہیں، تحریک انصاف میں خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کیا جاتا ہے، خولہ خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے،

بہت جلد آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے عوام کے لیے کچھ نہییں کیا راجہ فاروق حیدر نے اپنی کرسی بچانے کیلئے چھبیس وزیر بنا لیے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کی سو روزہ کارگردگی شاندار رہی، کشمیر کے عوام بھی اب تبدیلی کا سوچ رہے ہیں، آزاد کشمیر کی ٰخواتین نے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے، آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کی طرح سچے اور کھرے لیڈر بیرسٹر سلطان موجود ہیں ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے، بہت جلد آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔