بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی، معصوم بچوں کو پیلٹ بلٹ کا نشانہ بنا رہا ہے، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جس ظلم و بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ، ہر روز بھارتی فوجی ہمیں تین یا چار لاشیں تحفے میں دیتے ہیں ، ہم اپنے ہی بچوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں، اب انہوں نے ظلم کی انتہا کردی ہے، بھارتی فوجی اب دودھ پیتے بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ، بھارتی فوج نے بارہ اور چودہ ماہ کی بچیوں حبہ نثار اور مسکان جان کو پیلٹ بلٹ کا نشانہ بنایا، ہندوستان نے انتہا کردی ہے، اس سے زیادہ بھی کوئی ظلم ہوسکتا ہے کسی قوم کیلئے؟ صرف اس

لئے کہ کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں، میں ہندوستان سے پوچھتی ہوں ، معصوم بچوں کا کیا قصور ہے، وہ پیلٹ گنز کا جواب پتھر سے نہیں دے رہے تھے، کیا کوئی ملک اس حد تک گر سکتا ہے کہ اسے معصوم بچوں پر بھی ترس نہیں آتا، بھارت اس قدر ہٹ دھڑمی پر اتر آیا ہے، اب ساری دنیا پر عیاں ہو چکا ہے، اقوام متحدہ کے کمیشن کی رپورٹس آگئی ہیں، خود بھارتی آرمی چیف نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کررہا ہے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر بھارت کا ہاتھ روکنا ہوگا، کشمیری اپنا بنیادی حق حق خودارادیت مانگ رہے ہیں۔