اگر پاکستان مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو سب سے پہلےعمران خان کو کوڑے لگیں گے،بڑا دعویٰ کردیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو عمران کا کیا ہو گا،ٹیریان کی فریاد پر عمران خان کو کوڑے لگے گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستانی مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو عمران خان کا کیا ہو گا۔ٹیریان کی فریاد پر عمران خان کو کوڑے لگیں گے، وہ غریبوں کا چندہ چوری کرنے کے جرم میں جیل جائیں گے جب کی چوری کے جرم میں عمران خان کے ہاتھ بھی کاتے جا سکتے ہیں۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کی امریکا میں سیتا وائٹ کا مقدمی عمران خان کا منتظر ہے۔مقدمے کے ڈر س عمران خان اقوان متحدہ کے اجلاس میں نہیں گئے جب

کہ شوک خانم اسپتال کے چندے کی فرانزک تحقیقات کروائی جائیں۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔جس پر گذشتہ روز مولانا طارق جمیل نے ’’بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ‘‘ کے موضوع پر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تھی۔انہوں نے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان پاکستان کو مدینہ کی ریاست کی طرح بنا لیں گے تو میں نے کہا کہ بنانے والا تو اللہ ہے ہم تو اپنی طاقت سے تنکا بھی نہیں اٹھا سکتے ہاں البتہ حکمران کی نیت کا اثر ضرور پڑتا ہے۔اور یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینہ کی فلاضی ریاست کا تصور پیش کیا اس لیے میں اس کو سلام پیش کرتا ہوں اور یہ کام کرنے والا تو اللہ ہے لیکن حکمران کی نیت کا اچر پورے ملک پر پڑتا ہے۔عمران خان پہلا شخص ہے جس نے کہا کہ میں پاکستان کو مدینہ جیسی فلاح ریاست بناؤں گا تو انشاء اللہ اللہ تعالیٰ بنائے گا۔