موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں ، طارق خان

اسلام آباد ( پی کے نیوز) کلین اینٖڈ گرین پاکستان کے صدر طارق خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کا سب سےبڑ امسئلہ ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے ، وفاقی حکومت کی طرف سے موسیماتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے مختص بجٹ انتہائی کم ہے ،ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو اس وقت سالانہ6 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے،اس نقصان کو کم کرنے کے

لئے وزارت کی استداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ گرین ہاؤسز گیسوں کے اخراج کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، حکومت کو اس طرف بھی توجہ دینا ہوگی،طارق خان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کررہی ہے، ان کے رضا کار پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نئی نسل میں شعور اجاگر کررہے ہیں کہ اپنے آب و ہوا کو صاف ستھرا رکھیں اور موسمیاتی تبدیلیوں اور گرین ہائوس گیسز کے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ، انہوں نے گرین برتھ ڈے کا ایک تصور پیش کیا ہے جسے خاصی پذیرائی ملی ہے، اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے اس تصور کو آگے بڑھایا ہے