مینوفیکچرنگ کمپنی دیوالیہ ہوگئی،کیوموبائل کمپنی بند ہونے کا امکان

لاہور (نیوز ڈیسک) کیو موبائل کی مینوفیکچرنگ کمپنی دیوالیہ ہوگئی، پاکستان میں برسوں سے موبائل فونز کی فروخت کا کاروبار کرنے والی کمپنی کی جلد بندش کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق کیو موبائل پاکستان میں موبائل فونز کی فروخت کا کاروبار کرنے والی جانی مانی کمپنی ہے۔ کیو موبائل کو پاکستان میں موبائل فونز کی فروخت کا کاروبار کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔کیو موبائل دراصل ایک موبائل فونز بنانے والی ایک چینی کمپنی کا برانڈ ہے۔ کیو موبائل چینی کمپنی گیونی کی جانب سے چین میں تیار کیے جانے والے موبائل فونز کو پاکستان میں فروخت کرتی ہے۔ کیو موبائل سستے، درمیانی قیمت والے اور مہنگے سے مہنگے موبائل فونز پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرتی ہے۔تاہم اب گزشتہ ایک برس

سے چینی کپنی گیونی شدید مالی بدحالی کا شکار ہے۔کمپنی کے مالک نے حال ہی میں ایک کسینو میں 144 ملین ڈالرز کی رقم جوئے میں ہار دی تھی جس کے بعد سے کمپنی شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گیونی موبائل اپنے مالک کے غیر ذمے دارانہ رویے کے باعث دیوالیہ ہو چکی ہے اور عین مملکن ہے کہ کمپنی جلد بند کر دی جائے گی۔ اگر گیونی موبائل کمپنی بند کر دی جاتی ہے اور اس کا براہ راست اثر پاکستانی کمپنی کیو موبائل پر پڑے گا۔ گیونی موبائل کی بندش کی صورت میں کیو موبائل کمپنی کی بندش کا بھی امکان ہے۔ تاہم کمپنی کے مالک کا اسرار ہے کہ وہ اس کوشش میں مصروف ہے کہ کسی طرح کمپنی کو بچا لیا جائے، جبکہ کمپنی 2 سے 3 سال کے اندر دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔