نئے پاکستان میں’ میرا ‘کی انگلش میں بھی بہتری آگئی، اداکارہ نے انگریززبان میں عمران خان کی تعریفوں کے پل باند ھ دیئے، ویڈیووائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سکینڈل کوئین میرا اکثر اپنے بیانات اور گلابی انگریزی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ۔ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی فلمسٹار میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ میرا تیزی سے انگریزی بول رہی ہیں اور ایسا الگتا ہے کہ جیسے انہوں نے انگریزی کے یہ دو چار جملے رٹ لیے ہوں۔میرا جی انگریزی میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ جس طرح سے وزیراعظم عمران خان محنت کر رہے ہیں اس پر مجھے بہت فخر ہے۔وہ صحت کے شعبے میں کیے جانے والے کام پر بھی عمران خان کی تعریف کرتی ہیں۔میرا

تمام لوگوں سے شوکت خانم اسپتال کے لیے چندا دینے کی بھی اپیل کرتی ہیں تاکہ لوگوں کی جان بچائی جائے۔واضح رہے ایک بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلمسٹار میرا نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو والد کا درجہ دے دیا ۔ میڈیا نمائندے نے اداکارہ میرا سے سوال کیا کہ اگر آپ کو عمران خان سےشادی کرنے کا موقع ملا تو کیا آپ اُن سے شادی کریں گی؟ جس پر اداکارہ میرا نے جواب دیا کہ میں عمران خان کو کبھی بھی شادی کی پیشکش نہیں کرنا چاہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک لیڈر ہونے کی حیثیت سے عمران خان صاحب کی عزت کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ میں ان کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ میری اور اُن کی عمر میں کافی فرق ہے اور عمران خان میرے والد کی جگہ ہیں۔ میڈیا نمائندے نے سوال کیا کہ اگر عمران خان آپ کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں تو کیا آپ ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں گی ؟ جس پر فلمسٹار میرا نے کہا کہ اگر باپ ہونے کی حیثیت سے عمران خان اپنی بیٹی کو ایسی کوئی پیشکش کریں گے تو میں سوچ سکتی ہوں۔اد رہے کہ اداکارہ میرا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو اس سے قبل کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کر چُکی ہیں۔ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انہیں نئے پاکستان میں نیا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔ دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلمسٹار میرا نے کہا تھا کہ اگر عمران خان نے بھی مجھے شادی کی پیشکش کی تو میں فوری طور پر ان سے شادی کی حامی بھرلوں گی۔