کیڑے مکوڑوں سے بنے رنگ اور شراب سمیت دیگر حرام اجزاء کن کن چیزوں میں شامل کرکے بیچے جارہے ہیں، ہوشرباانکشافات

پشاور(آ ئی این پی)خیبر پختونخوا میں غیر ملکی حرام اشیا کی فروخت کا کاروبارکا انکشاف ہوا ہے، حرام اشیا مشروبات، کینڈیز، سوپ اور گوشت کی مختلف پراڈکٹس میں شامل کئے جاتے ہیں۔جمعرات کو ڈائیریکٹر ٹیکنیکل کے پی فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالستار نے بتا یا غیر ملکی اشیا میں مشروبات، کینڈیز، سوپ اور گوشت کی مختلف پراکٹس شامل ہیں جن میں کیڑے مکوڑوں سے بنے رنگ اور شراب سمیت دیگر حرام اجزا شامل کیے گئے ہیں۔غیر ملکی اشیا خوردو نوش مالاکنڈ، ہزارہ،

پشاور، کوہاٹ اور مردان سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر بڑے شہروں میں دستیاب ہیں۔ جن کی روک تھام کے لئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی حرام اجزا پر مشتمل اشیا صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے بھی مختلف اضلاع میں بھی دستیاب ہیں۔بڑے شہروں سے خیبر پختونخوا کے دیگرچھوٹے شہروں میں غیر ملکی اور حرام اجزا پر مشتمل اشیا کی ترسیل اور بیرونی ممالک سے ان کی درآمد روکنے کیلئے حکومت کو سخت اور ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔