راجہ عبدالقدیر کی تحریک انصاف ضلع باغ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد،عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، انشا اللہ جلد آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے، راجہ عبدالقدیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما راجہ عبدالقدیر نے ضلع باغ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب عہدیدار پارٹی کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کنیڈا سے جاری اپنے ایک بیان میں راجہ عبدالقدیر نے کہا کہ میں ضلع باغ کے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،اور امید کرتا ہوں کے تمام کارکنان کے ساتھ ملکر آپ پارٹی کو ضلع باغ میں مضبوط و منظم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، پارٹی قیادت نے مناسب انداز میں مشاورت کی ساتھ جو فیصلے کیے قابل تحسین ہیں، ہمارا مقصد صرف عہدوں کا حصول نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایمانداری کے ساتھ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنا اور اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھا نا ایک اچھے سیاسی کارکن کی اصل پہچان

ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد آ نے والے وقت میں آ زادکشمیر کے اندر تحریک انصاف کی حکومت کا قیام ہے اور اسکے ساتھ عمران خان کے وژ ن کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی قیادت میں عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ابھی تنظیم سازی کے باقی مراحل میں بہت سے کارکنان کو ایڈجسٹ کیا جائے گا کیونکہ پی ٹی آئی کی قیادت اچھے کارکنان کو کبھی نظرانداز نہیں کرتی، اتحاد یکجہتی اور باہمی محبت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے، بڑے نام تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے پر تول رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کارکن منظم ہو جائیں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، انشا اللہ بہت جلد آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔