آزاد کشمیر میں واپڈا پالیسیوں کیخلاف 10 جنوری کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا، دریا بچاؤ مہم کی پریس کانفرنس

مظفرآباد(پی کے نیوز) آزاد کشمیر میں واپڈا پالیسیوں کیخلاف 10 جنوری کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔ دریا بچاؤ مہم کے عہدیدار نے پریس کانفرنس کے دوران اہم اعلانات کردیئے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں واپڈا پالیسیوں کیخلاف 10 جنوری کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔صدر دریا بچائو مہم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 جنوری کو وکلاء بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے، آزاد کشمیر میں بغیر معائدہ کے بجلی کے منصوبے لگانا کشمیریوں کی توہین ہے،پہیہ جام

کال کو وزیر اعظم کی درخواست پر 29 جنوری تک موخر کیا ہے۔ نیلم ، جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ سے پیدا ہوئے مسائل کے حل اور کوہالہ پاور پرجیکٹ کے ڈائزائن پر تحفظات ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر امور کشمیر اور چیف سیکریٹری کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ۔تاہم صدر آزاد کشمیر سے کسی صورت بات نہیں ہو سکتی، آئینی طور پر صدر اپنے عہدے کے مغائر کام رہے ہیں۔امجد علی خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لگنے والے کسی منصوبے میں کشمیریوں کو شامل نہیں کیا گیا۔