جنوبی افریقہ کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل اہم خبر آگئی، فخرزمان اور یاسر شاہ کی جگہ کن کھلاڑیوں کو کھیلایا جائے گا، جانئے

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے خلا ف اس کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع تو کھو دیا ہے تاہم کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بہتر پرفارمنس دکھانے کے لیے پرامید ہیں اور ٹیم مینجمنٹ جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرنے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق جمعے سے شیڈول تیسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے،محمد رضوان سلیکٹ ہونے کی صورت میں بطور بلے باز کھیلیں گے ۔ یاد رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر گزشتہ روز ایک انٹر ویو کے دوران یہ کہ چکے ہیں

کہ وہ 5باؤلرز کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی حکمت عملی کے حامی ہیں لیکن جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فہیم اشرف کی قابلیت کے معترف ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی ان کی کھل کر تعریف کی تھی اور وہ پرامید ہیں کہ وہ آنے والے وقت میں پاکستان کے مکمل طور پر آل راؤنڈر ہوں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جب کہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔