پاکستان کو لوٹنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے، چیئرمین نیب ان ایکشن، دھماکہ خیز اعلان کردیا

لاہور(اے این این ) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین نیب نے فیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں 59 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے، اس موقع پر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ

نیب کام، کام اورصرف کام پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے۔ نیب بدعنوان عناصر کی قانون کے مطابق گرفتاری کے علاوہ ان سے قوم کی لوٹی گئی 297 ارب روپے کی رقوم قومی خزانے میں جمع کروانے والا واحد قومی ادارہ ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے متاثرین کو ان کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی بھی نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔