اپوزیشن کا واویلا مسترد،مہمند ڈیم تو ہرصورت بن کر رہے گا، فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو دوٹوک پیغام دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے جمعہ کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کو یقینی بنائے کے حصول سمیت تمام ضروری کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے سمندر پار پاکستانی عمران خان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں مہمند ڈیم کے ٹھیکہ بارے سوال کے جواب میں فیصل واو ڈانے کہا کہ مہمند ڈیم کی بولی کا عمل پاکستان کے مسلم لیگ( ن) کی حکومت کے دورمیں شروع ہوا لہذا اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان

کے وزیراعظم کے طور پر ملک میں نظام کومرکزی دھارے میں لانے کے لئے پر عزم ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ہونے بارے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور عوام کی کی ترقی کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر آگے جاناچاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سیاسی شخص کے ساتھ کوئی ذاتی مخاصمت نہیں ہے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) سمیت تمام سیاسی عناصر اپنے اچھے یا برے اعمال کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے آصف علی زرداری کے بارے میں کہا کہ مبینہ طور پر کرپشن کرنے کے باعث اس شخص کو جیل جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ پی پی پی کو کوئی ریلیف دیا جا رہا ہے دیا جا رہا ہے۔