ضلع باغ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد ،تمام کارکنان متحد، یک زبان ہو کر سازشوں کا مقابلہ کریں گے، راجہ ضیا قدیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کے رہنما راجہ ضیا قدیر نے تحریک انصاف ضلع باغ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے مشاورت کے ساتھ جو فیصلے کیے قابل تحسین ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت اچھے کارکنوں کو کبھی نظرانداز نہیں کرتی، پارٹی نے دیرنیہ اور خلوص نیت کے ساتھ محنت کرنے والوں کو عہدوں سے نوازا ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس بات کی امید کرتے ہیں کہ ضلع باغ کے عہدیداران پارٹی کی بہتری کیلئے اپنا

کردار ادا کریں ، نو منتخب ٹیم پارٹی کو مزید فعال اور مظبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ضلع باغ کی تنظیم سازی پر کچھ گمنام اور کچھ دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اعتراضات کر رہے ہیں، ہم تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر حال میں قیادت کے فیصلوں کا دفاع کریں گہ، چونکہ یہ فیصلے تمام کارکنان کی باہمی مشاورت سے اوربلکل میرٹ پرکئیے گئے ہیں ، تمام کارکنا ن متحد اور یک زبان ہو کر سازشوں کا مقابلہ کریں۔