حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہورہی ہے، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تجارتی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوگی، ابو ظہبی کے ولی عہد کے کامیاب دورے نے مخالفین کے ہوش اڑا دیے، مخالفین ولی عہد کے دورے
کو ناکام قرار دینے کیلئے پروپیگنڈے پر اتر آئے، خولہ خان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر مزید معاہدوں اور امداد کا امکان ہے، ترکی نے عالمی فورمز پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، دیگر ممالک بھی پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے ہاتھ بڑھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تمام دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان کے موجودہ حکمران کرپٹ نہیں ہیں، پاکستان میں پہلی بار ایسی حکومت آئی ہے جو کرپشن سے پاک ہے۔