وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نشئی نکلے، خفیہ اداروں میں ہلچل مچ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سیکورٹی خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار نشے کے عادی نکلے۔فلائنگ اسکواڈ کے اہلکاروں کی سپیشل رپورٹ میں یہ اہم انکشاف کیا گیا ہے جس کے بعد خبر سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار نشہ کرتے ہیں۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ پولیس اہلکار چرس اور ہیرئن کا نشہ کرتے ہیں۔سپیشل رپورٹ پولیس کے اعلیٰ افسران کا بھجوا دی گئی ہے۔رپورٹ میں ابتدائی طور پر 6 پولیس اہلکاروں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ نشے کی لت میں مبتلا ہیں۔نشے کا عادی ہونے کے

باعث ایسے پولیس اہلکاروں کو وی وی آئی پی لوگوں کی سیکورٹی پر تعینات کرنا کسی بھی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔اعلیٰ افسران کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہے کہ یہ پولیس اہلکار معمول کے مطابق ہیروئن اور چرس کا نشہ کرتے ہیں اور اسی حالت میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔جس کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیکورٹی پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں کہ ایسے اہلکار جو نشے کی لت میں مبتلا ہوں وہ وزیراعظم کی سیکورٹی کے فرائض کیسے نبھا سکتے ہیں؟۔رپورٹ پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھجوا دی گئی۔پولیس افسران رپورٹ کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ہی فیصلہ ہو سکے گا کہ نشہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کیا ایکشن لینا چاہئیے۔