بھارتی ہیکرز کا پاکستانی اہم ترین ادارے کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ،ویب سائٹ نے کام کرنا بند کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ہیکرز کا پاکستانی اہم ترین ادارے کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ،ویب سائٹ نے کام کرنا بند کردیا۔بھارتی ہیکرز کی جانب سے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ نے کام کرنا بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیکرز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس مرتبہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔حملےکے بعد بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ویب سائٹ کو ہیک ہوئے11گھنٹے سے زائد کاوقت گزر گیا۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ویب سائٹ بھارتی ہیکرز نے ہیک کی ہے۔واضح ہو کہ اس سے قبل اس سےقبل سندھ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ بھی بھارتی ہیکرنےہیک کی تھی۔