دنیا کے پانچ انتہائی باصلاحیت بلے بازوں کی فہرست میں کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل ہے، کوچ مکی آرتھر نے بڑاانکشاف کردیا

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابر اعظم سمیت زیادہ تر کھلاڑی اپنی کمائی کا ایک ایک پیسہ گھر والوں کو بھیج دیتے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابر دنیا کے پانچ انتہائی باصلاحیت بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں، ایک رات فیملی ڈنر میں ان کے والد نے مختصر بات چیت میں واضح کیا کہ کس طرح بابر خاندان کے لیے عزت و احترام کا باعث بنے اور وہ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں، اس موقع پر انھوں نے بابر کو نئی کار کی چابیاں دے کر بتایاکہ دروازے کے باہر ایک نئی سفید ہنڈا گاڑی کھڑی ہوئی تھی،

بابر یہ گاڑی پاکر کافی خوش ہوا، دوسری جانب ہمارے سامنے آسٹریلیا کے کرس لین ہیں جوکبھی ایک ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائیں گے مگر برسبین میں مہنگی ترین گاڑی لیمبرگنی میں گھومتے ہیں۔مکی آرتھر کا مزیدکہنا تھا کہ ان کے اندر بھی پاکستان کرکٹ کے لیے خاص لگاؤ پیدا ہوگیا ہے اور وہ لاہور میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں،انہوں نے وہاں کے کلچر کے بارے میں بہت کچھ جانا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ آپ اس وقت تک ماہر کوچ بن ہی نہیں سکتے جب تک کسی ایشیائی ٹیم کی کوچنگ نہ کرلیں اور وہاں پر اپنی آنکھوں سے کھیل کے لیے جوش و خروش نہ دیکھیں۔