جہلم ویلی ،بجلی 24 میں سے 18گھنٹے بجلی بند ،عوام سراپا احتجاج،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ

مظفرآباد(پی کےنیوز)دارالحکومت کے جہلم ویلی میںبجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 24گھنٹے میں سے 18گھنٹے بجلی بند ،عوام سراپا احتجاج ۔وزیر اعظم ،وزیر برقیات سمیت حکومتی ذمہ داران سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ ۔اگر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو شاہراہ جہلم ویلی بند کر کے شدید احتجاج کرینگے ۔عوام علاقہ کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت میں جہلم ویلی کے سینکڑوں دیہاتوں جن میں لنگرپورہ،شالا باغ،کردلا،ائیرپورٹ،میانی بانڈی ،سبڑی ،ٹنڈالی ،کرولی ،پرک

،کھن بانڈی ،ٹھوٹھہ ،پلہوتر ،بندوے ،مالسی ،لواسی ،گوڑی،مجہوئی ،گڑھی دوپٹہ ،گھن چھتر ،ہوتریڑی سمیت سینکڑوں دیہاتوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔سردی کے موسم میں ساری ساری رات بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔چوبیس گھنٹوں میں سے 18گھنٹے بجلی بند کی جانے لگی ۔عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم ویلی میں بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لیا جائے ۔ورنہ عوام شاہراہ جہلم ویلی بند کر کے احتجاج پر مجبور ہوںگے ۔