مقبول بٹ اور افضل گرو کشمیریوں کے ہیرو ہیں، کشمیری قوم اپنے ہیروز کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، رہنما تحریک انصاف راجہ عبدالقدیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کے رہنما راجہ عبدالقدیر خان نے کہا ہے مقبول بٹ اور افضل گرو کشمیریوں کے ہیرو ہیں، کشمیری قوم دونوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمرانوں کی کشمیروں پر ظلم وستم اور تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے انسانی حقوق کی پامالی کی ہر حد عبور کرلی ۔ افضل گرو شہید کشمیری قوم کا ہیرو اور جدوجہد آزادی کا عظیم سیاسی ہے جسے بھارتی حکمرانوں نے جھوٹے اور بے بنیاد الزمات کے تحت پھانسی دے کر ظلم کی تاریخ رقم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی جدید عدالتی تاریخ میں ایسی بے انصافی کی مثال شائد ڈھونڈنے سے بھی نہ مل سکے ۔جب کسی ملک کی اعلیٰ ترین عدالت ایک جانب اس امر کا اعتراف کر رہی ہو

کہ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت بھی موجود نہیں مگر دوسری طرف کسی فرد یا گروہ کی نام نہاد تسکین کی خاطر اس بے گناہ شخص سے زندہ رہنے کا بنیادی انسانی حق چھین لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے نہ ہی مقبول بٹ کی میت اہل خانہ کے حوالے کی اور نہ ہی افضل گرو کی، یہ بھارتی شکست کا کھلا ثبوت ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کشمیری حریت پسند مقبول بٹ اور افضل گرو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،بھارت یہ جان لے کہ ابھی تک کوئی ایسا ہتھیار ایجاد نہیں ہوا جو حریت پسندوں اور آذادی کے متوالوں کی سوچ کو ختم کر سکے۔نام نہاد سیکولر بھارت کے حکمران جتنی چاہیے ظلم کر لیں۔انشاء اللہ تحریک جدوجہد آذادی کشمیر کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ظلم کی آندھیری رات ضرور ختم ہوگی۔