بھارت نے افضل گرو کو پھانسی دے کر سیاہ تاریخ رقم کی، کشمیری قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں، خدیجہ زرین

اسلام آباد(پی کے نیوز)سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ افضل گرو کشمیریوں کے ہیرو ہیں، کشمیری قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، ان کا کہنا تھا کہ افضل گرو شہید کشمیری قوم کا ہیرو اور جدوجہد آزادی کا عظیم سیاسی ہے جسے بھارتی حکمرانوں نے جھوٹے اور بے بنیاد الزمات کے تحت پھانسی دی، ان کا کہنا تھا کہ افضل گرو کو پھانسی دے کر ظلم کی تاریخ رقم کی

گئی، افضل گرو کے اہل خانہ کو نہ تو پھانسی کی اطلاع دی گئی اور نہ ہی ان کی میت ان کے اہلخانہ کے حوالے کی گئی، بھارتی حکمرانوں نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی انتہا کردی، بھارت جتنا کشمیریوں پر ظلم کرتا جارہا ہے ان کی تحریک اور بڑھتی جارہی ہے، اب پڑھے لکھے نوجوان بھی اس تحریک کا حصہ بن رہے ہیں، برہان وانی اور منان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی تحریک میں مزید شدت آئی ہے، اب یہ تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔