انگلینڈ میں زیادہ تنخواہ مل رہی تھی لیکن پاکستان کیوں آیا، پی سی بی کےنئے ایم ڈی نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک)انگلینڈ میں زیادہ تنخواہ مل رہی تھی لیکن پاکستان کیوں آیا، پی سی بی کےنئے ایم ڈی نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں مجھے تنخواہ زیادہ مل رہی تھی تاہم پاکستان میں کام کرنے کا بہت متمنی تھا،میری وفاداری پاکستان کیساتھ ہے،گراس روٹ سطح پر خرابیوں کی جڑ سسٹم میں ہے،عالمی سطح پر کامیابی میں ہماراتسلسل نہیں ہے ،ہم توجہ کر کے تبدیلی لائیں گے۔ اتوار کو

یہاں پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ہمراہ میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ سطح پر خرابیوں کی جڑ سسٹم میں ہے،عالمی سطح پر کامیابی میں ہماراتسلسل نہیں ہے ،ہم توجہ کر کے تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا کانٹریکٹ 3سال کاہے لیکن میں طویل مدت کیلئے یہاں رہناچاہتاہوں،نچلی سطح پرخرابیوں کی وجہ سسٹم میں خرابی ہے۔کرکٹ میں ہر ڈپارٹمنٹ کاریویوہوگا،اعلیٰ پروفیشنل ادارہ بنانا چاہتاہوں۔