اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی، شہبازشریف کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف، اطلاعات اورامورکشمیر کی رکنیت ختم کی گئی ہے، اسپیکر اسمبلی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کی3 قائمہ کمیٹیوں جن میں قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف، اطلاعات ونشریات اورامورکشمیر شامل ہے ان کی رکنیت ختم کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسپیکر اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی درخواست پر ان کے ماتحت تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی ہے۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ایک بیان میں کہنا

تھا کہ شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے۔ان کی مرضی جوبھی کہیں۔ میں رولزکےمطابق کام کروں گا۔ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام معاملات پروزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے شیخ رشید کو پی اے سی میں شامل نہ کرنے سے متعلق بیان کے ردعمل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کو میری پی اے سی میں شمولیت روکنے کا کوئی صوابدیدی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے بہت غلط کام کیا۔ خان صاحب کی وجہ سے خاموش ہوں۔ پی اے سی میں شہباز شریف کسی صورت پسند نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے پیر تک شہبازشریف کا فیصلہ نہ ہوا تو میں خاموش نہیں رہوں گا۔اسپیکر بادشاہ آدمی ہے۔ سپیکر کا کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکے۔ یہ پارٹی لیڈر کا حق ہے وہ کسے کمیٹی میں شامل کرتا ہے اور اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ شہبازشریف کو ریمانڈ میں بلائے۔ سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کام کیا ہے۔میں پاکستان کا سینئر پارلیمنٹرین ہون اور عمران خان کی وجہ سے خاموش ہوں۔ مجھے وزارت کی کوئی فکر نہیں ہے اور فکر ہے تو صرف غریب عوام کی ہے جس کے ساتھ عمران خان نے وعدے کیے ہیں۔