مقبول بٹ شہید کشمیری قوم اور تحریک آزادی کشمیر کی پہچان ہیں، رہنما تحریک انصاف راجہ ضیا قدیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما راجہ ضیا قدیر نے کہا ہے کہ مقبول بٹ قوم کے ہیرو ہیں اور پوری قوم ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، مقبول بٹ کی ۳۵ برسی کے موقع پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقبول بٹ شہید کا فلسفہ آزادی کشمیری قوم کیلئے مشعل راہ ہے،مقبول بٹ شہید کشمیری قوم اور آزادی کی پہچان ہیں،11فروری کو پوری ریاست اور بیرون ملک تمام آزادی پسند اپنے رہبر اور رہنما کو خراج عقیدت پیش کر کے آزادی اور فلسفہ آزادی کے ساتھی تجدید عہد کرتے ہیں اور دنیا کو پیغام دینگے کہ کشمیر کی آزادی کو طاقت ،ظلم اور جبر کی

بنیاد پر دبایا نہیں جاسکتا ،بھارت مقبول بٹ شہید سے اتنا خوفزدہ ہے کہ شہادت کے بعد بھی 34 سال سے قائد کشمیر کے جسد خاکی کو قید کر کے رکھا ہوا ہے لیکن مقبول بٹ کے فلسفہ اور سوچ کوقید نہیں کرسکا ہے ،آج ہر گھر میں مقبول بٹ ہر دل اور ہر ذہن میں بسا ہوا ہے اور مقبول بٹ کی سوچ ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری مقبول بٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں، افضل گرو، برہان وانی ، منان وانی، سبزار بھٹ اس کی زندہ مثال ہیں، کشمیریوں نے قربانیوں کی مثال قائم کردی ہے، اب یہ تحریک نئی نسل میں منتقل ہوچکی ہے، اب بھارت اسے دبا نہیں سکتا۔