بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سےملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نیویارک(پی کے نیوز)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان مشن میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہیومن رائیٹس کمشن کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم حوالے سے رپورٹ پر غورو خوض کیا گیا۔جبکہ اسی تناظر میں گذشتہ سال 31 اکتوبر کو برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ جبکہ یورپی پارلیمنٹ بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ کشمیر پر ہیئرنگ ہو رہی ہے۔جبکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری

بربریت اور مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے لئے امریکی کانگریس، امریکی سینیٹ اوردیگر فورمز پر بھی کوششیں کی جانی چاہیں۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی کوششوں کو سراہا کہ وہ ہمہ وقت اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں رہتی ہیں۔ اس موقع پرملاقات کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی مسقتل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے اعلی عہدیداران ٹیپو عثمان، مسٹر وڑائچ اور چوہدری مدثر حسین نے بھی موجود تھے۔