اب وقت آگیا ہے کہ ہم انصاف پر مبنی معاشرے کو آگے بڑھائیں،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اسلام آباد(پی کے نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف معاشرے میں انصاف چاہتی ہے اور اسکے لئے عمران خان نے ایک طویل جدوجہد کی ۔لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم انصاف پر مبنی معاشرے کو آگے بڑھائیں جس میں وکلاء نے اہم کردارادا کرنا ہے اور جو وکلاء عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشرے میں بہتری لانا چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کشمیر لائیرز فورم کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں۔پی ٹی آئی کشمیر عوام کو انصاف انکی دہلیز تک پہنچائے گی۔ کیونکہ آزاد کشمیر میں غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے اورکسی بھی جگہ انکی شنوائی نہیں ہوتی۔لہذا وکلاء انصاف کا بول بالا کرنے

کے لئے جدوجہد کریں اورجو بھی مشکلات درپیش ہیں انکو حل کرنے کے لئے وہ سینہ سپر ہو جائیں اور آزاد کشمیر کو ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے کے لئے جدوجہد کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں پی ٹی آئی کشمیر انصاف لائیرز فورم کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خالد رشید ایڈووکیٹ،خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ ،چوہدری جمیل صادق ایڈووکیٹ، چوہدری شکیل زمان ایڈووکیٹ، چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، سردار عبدالحمید خان ایڈووکیٹ،راجہ مسعودالرحمن ایڈووکیٹ،ناہید ایوب راجہ ایڈووکیٹ،راجہ ہارون ایڈووکیٹ،چوہدری جاوید شاہد ایڈووکیٹ،مرزا عاصم بیگ،چوہدری قربان حسین ایڈووکیٹ، راجہ عارف طاہر ایڈووکیٹ،چوہدری عدیل ایڈووکیٹ،عمران جعفر ایڈووکیٹ، غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ، محمد سعید اعوان ایڈووکیٹ، محسن عنایت راجہ ایڈووکیٹ،سردار کلیم اللہ ایڈووکیٹ، سردار خضر ندیم ایڈووکیٹ،محمد امین بیگ ایڈووکیٹ، محمد عقیل احمد ایڈووکیٹ،محمد حنیف چوہدری ایڈووکیٹ، شہزاد مسعود ایڈووکیٹ،ماجد خان ایڈووکیٹ،چوہدری محمد شوکت ایڈووکیٹ،نعیم چوہدری ایڈووکیٹ،مظفر علی ایڈووکیٹ،سردار محمد سلیم ایڈووکیٹ،اویس احمد قریشی ایڈووکیٹ، چوہدری شاہنواز ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی موجود تھے۔جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیری اطلاعات سردار امتیاز خان، سردار ماجد شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وکلاء معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے لئے متحد ہو جائیں ۔ تاکہ غریب عوام کو انصاف کی فراہمی انکی دہلیز پر ممکن ہو سکے۔اس سلسلے میں اوپر سے نیچے تک بہتری کے لئے نشاندہی کریں۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی پی ٹی آئی کشمیر لائیرز فورم کر کنونشن منعقد کیا

جائے گا۔اس موقع پر کنونشن کے انعقاد کی کوارڈینیشن کے لئے وکلاء کی ایک کوارڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ جس میں مظفر آباد سے ماجد خان ایڈووکیٹ،چوہدری نعیم ایڈووکیٹ، میرپور سے مرزا مظفرایڈووکیٹ، چوہدری عدیل ایڈووکیٹ، باغ سے راجہ امتیاز ایڈووکیٹ،بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ،سدھنوتی سے عتیق ایڈووکیٹ، ابرار منہاس ایڈووکیٹ، راولاکوت سے سردار ریاض ایڈووکیٹ، کنول ایڈووکیٹ، کوٹلی سے چوہدری حنیف ایڈووکیٹ، سردار ساجد ایڈووکیٹ، ہٹیاں بالا سے غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ، اسحاق طاہر ایڈووکیٹ، وادیء نیلم سے ملک نصیر ایڈووکیٹ، نعیم چنگیزی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔