مریم نواز کی شادی حضرت علیؓ کے خاندان میں ہوئی ہے، کیپٹن صفدر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں کہ جس علم سے متعلق آپ کو زیادہ معلومات نہ ہوں اس معاملے میں لب کشائی بھی نہیں کرنی چاہیے۔مگر کیا کریں ہمارے سیاستدان ہیں کہ ہر معاملے میں مذہب کو لے آتے ہیں اور آدھے ادھورے ناقص علم کے ساتھ ایسے ایسے جملے بول جاتے ہیں کہ جگ ہنسائی کا سبب بن جاتے ہیں اور عوام میں بھی غم و غصہ بڑھ جاتا ہے۔سونے پر سہاگہ یہ کہ کم سمجھی کی وجہ سے عجیب بیانات دے جاتے ہیں اور مڑ کر تصدیق بھی نہیں کرتے کہ جو کچھ انہوں نے بولا وہ درست بھی ہے کہ نہیں۔ ایک بار نہیں کئی بار ہمارے سیاستدانوں کی طرف سے مذہب کے حوالے سے کئی ایسے

بیان سامنے آ چکے ہیں کہ جس پر انہیں بعد میں شرمندگی کا سامنا ہی کرنا پڑا ہے۔ کچھ عرصہ قبل مریم نواز نے بھی خود کو اور اپنے والد نواز شریف کو نہایت ہی اعلیٰ و ارفع ہستی سے تشبیہہ دی تھی جس پر سوشل میڈیااور مین اسٹریم میڈیااور ہر جگہ خوب تنقید کی گئی تھی اور اب ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے ایک بار پھر مذہب کو درمیان میں لاتے ہوئے کم عقلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کہا کہ” نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی شادی حضرت علیؓ کے خاندان میں ہوئی ہے لہٰذا اس نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا کردار ادا کرتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدوں کو للکارنا اور انہیں جواب دینا ہے۔مریم نواز ماشاءاللہ بہادر باپ اور بہادر دادا کی بیٹی ہے اور اسے فخر ہونا چاہیے کہ وہ حضرت علیؓ کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے۔اس نے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی سنت ادا کرنی ہے اور وقت کے یزیدوں سے ٹکرانا ہے۔“کیپٹن (ر)صفدر کے اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر طوفان آیا ہوا ہے اور ہر کوئی تنقید کے نشتر برسا رہا ہے کہ انہیں مثال دینے کے لیے بھی مقدس ہستیاں نظر آتی ہیں۔کم از کم بولنے سے پہلے کسی سے مشورہ ہی کر لیا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں