مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج شکست سے دوچار ہو چکی، جماعت اسلامی پر پابندی قابل مذمت ہے، راجہ عبدالقدیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ عبدالقدیر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، جماعت اسلامی پر پابندی قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنماوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور کشمیریوں کی نمائندہ جماعتوں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، جتنا ظلم مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں ہوا، گزشتہ کئی دہائیوں سے نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، اسی لیے ہندووں کو کشمیر میں لا کر آباد کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کسی صورت بھارت کی سازش کو کامیاب

نہیں ہونے دیں گے، کشمیری نوجوانوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جان دے دیں گے لیکن دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وادی میں موجود بھارتی فوج شکست سے دوچار ہو چکی، اسی لیے مودی حکومت انتہا پسند ہندووں کو استعمال کرکے کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، پلوامہ واقعے کے بعد انتہا پسند ہندووں نے کشمیریوں کے املاک کے ساتھ جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، بھارت کے رویے نے ثابت کیا ہے کہ اسے زمین کا ٹکرا کشمیر چاہیے، وہ کشمیریوں کے ساتھ جس طرح کا رویہ روا رکھے ہوئے ہے کشمیری اس کے ساتھ رہنے کیلئے تیار نہیں، ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل پنتیس اے کے ساتھ چھیڑا گیا تو نتیجہ خوفناک ہوگا۔