حکومت فوری طورپرلائن آف کنٹرول کے متاثرین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے 13 حلقے بھارتی افواج کی براہ راست فائرنگ سے متاثرہورہے ہیں، گزشتہ چند ماہ سے بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فائرنگ میں شدت آئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگ نقل مکانی کر جائیں، لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہری پاک فوج کیلئے دفاعی حصار کا کردار ادا کررہے ہیں، بھارتی فائرنگ کے سامنے ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ، یہ لوگ کسی صورت بھی اپنے علاقے چھوڑنے کیلئے تیار نہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور

پر متاترین لائن آف کنٹرول کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری نہ پہلے جھکے ہیں اور نہ اب بھارتی جارحیت کے سامنے جھکیں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج شکست کھا چکی ہے، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی سرحدوں میں گھسنے کی کوشش کی جس کا اس کو بہترین جواب مل گیا، تین بھارتی طیارے تباہ ہوئے اور بھارتی پائلٹ پاکستانی قیدی بنا، جنگ کی صورت میں بھارت کے ٹکرے ٹکرے ہوجائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم کا نوٹس لے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو سویلین آبادی پر فائرنگ سے روکے۔