’’عثمان خواجہ بھی آئی ایس آئی ایجنٹ‘‘ پاکستانیوں نے میجرعدنان سمیع کے بعد میجرعثمان خواجہ کے ذریعے بھارتیوں کی درگت بناڈالی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد آسٹریلیوی بلے باز عثمان خواجہ نے ”گھر میں گھس کر“ مار مار کر بھارتی باؤلرز کا برا حال کردیا ۔فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹسٹیڈیم، نئی دہلی میں کھیلے گئے آخری و ن ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اپنی ٹیم کو 76رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد فنچ27رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ بھارت کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈز میں ایک سیریز کے دوران دو سنچریاں سکور کرنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ،32سالہ عثمان خواجہ بھارت کے خلاف بھارت میں 5

میچز کی سیریز میں زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے بازبھی بن گئے ہیں،جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے بھارت کو ایک بار پھر تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ گذشتہ دنوں پاک بھارت کی کشیدہ صورتحال پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر گلوکار عدنان سمیع کو میجر مخاطب کر کے بھارتیوں کو خوب تنگ کیا اور کیا کہ عدنان سمیع دراصل آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں اس تمام صورتحال میں بھارتی کافی کنفوز رہے تاہم اب سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے میجر عدنان سمیع کے بعد میجر عثمان خواجہ سے بھارتیوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا فوجی ٹوپیاں پہننے کے بعد میجر عثمان خواجہ نے 98.3 ایوریج کے ساتھ تین میچوں میں 295 رنز بنائے ہیں۔