گوجرانوالہ جلسہ،لاہور سے گوجرانوالہ تک ایسا لگے جیسے جی ٹی روڈ ایک ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے اپوزیشن کے گوجرانوالہ جلسے کو ’ڈو اور ڈائی‘ والی صورتحال بنادیا گیا ، کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلسے میں شرکت کے لیے عوام کی تعداد اتنی زیادہ ہو کہ لاہور سے گوجرانوالہ تک ایسا لگے کہ جیسے جی ٹی روڈ ایک ہوگئی ہے ، جب کہ دوسری حکومت نے اپوزیشن کو جلسے کرنے کی اجازت تو دی ہے لیکن انتظامیہ میں ایسے لوگ تعینات کیے ہیں جن کے ذریعے مختلف جگہوں پر ایسی رکاوٹیں ڈالی جائیں گی ، جن کی وجہ گاڑیوں کو جلسہ گاہ تک آسانی سے پہنچنے نہیں دیا جائے گا ،

ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کا ایک مقابلہ جاری ہے ، موجودہ سورتحال میں مسلم لیگ ن کی بڑی حکمت عملی یہ ہے کہ میڈیامیں اپنے دوست کالم نگاروں ، اینکر پرسنز، اور صحافیوں کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کو لڑانے کی کوشش کررہی ہے ، جس کے لیے ظاہر کیا جائے گا کہ جیسے حکومت کا حامی میڈیا یہ بتانے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کا جھگڑا ہے، اور حکومت ن لیگ کو لڑوا رہی ہے۔سمیع ابراہم کے مطابق مسلم لیگ ن کی منصوبہ سازی میں ایک بات یہ ہے کہ میڈیا کو بطور خاص استعمال کیا جائے، اور جس کے ذریعے بتایا جائے کہ بہت بڑا جلسہ ہوگا، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیر اثر میڈیا نے ابھی سے کام شروع کردیا ہے، جہاں ابھی یہ خبریں چل رہی ہیں کہ رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جب کہ جلسے کے دن خاص طور پر یہ دکھایا جائے گا کہ لوگوں کی بہت زیادہ تعداد اس میں شریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں