غربت مکائو’’احساس‘‘پروگرام شروع کر کے وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ موجودہ حکومت کو غریبوں کا احساس ہے، راجہ عبدالقدیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) رہنما تحریک انصاف راجہ عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا محور غریب عوام ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے غربت مٹاو پروگرام احساس شروع کرکے غریب عوام کے دل جیت لیے، احساس پروگرام شروع کر کے وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ موجودہ حکومت کو غریب کا احساس ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غربت کے خاتمے کے پروگرام میں اسی ارب اضافہ کردیا ہے، اب غریب عوام کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچیں گی،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے غربت کے خاتمے کیلئے الگ وزارت کے قیام کا اعلان کیا ہے، الگ وزارت غریب عوام کو ریلیف دینے پر کام کرے گی، راجہ عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، ملک کا نظام تباہ کردیا گیا، نظام بناتے ہوئے وقت لگے گا، عوام کو شروع میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اب عوام کو ریلیف ملے گا، ان کا کہنا

تھا کہ بزرگ شہری معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں، احساس پروگرام کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے گھر بنائے جائیں گے، اس پرورگرام کے تحت معذوروں اور خواجہ سراوں کا بھی احساس کیا جائے گا اور ان کی مدد کی جائے گی، پروگرام کے ذریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی ، دیہات میں غربت مٹانے کے لیے زرعی پالیسی پر عمل کیا جائے گا، لائیو سٹاک کے شعبے کو فروغ دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ غریب بچوں کی کفالت ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم پروگرام کے تحت بیت المال اگلے چار سال میں دس لاکھ بچوں کی کفالت کرے گا، خواتین کے لیے سیونگ اکاونٹس بنائے جارہے ہیں، سٹریٹ چلڈرن کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان کی عوام نے عمران خان کو اکثریت دی ہے اسی طرح آزاد کشمیر کے عوام بھی تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں گے۔