آزاد حکومت کی طرف سے متاثرین سیز فائر لائن کے لیے امدادی پیکیج میں اضافہ خوش آئند ہے، خدیجہ زرین

اسلام آباد(پی کے نیوز)سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے آزاد کشمیر کابینہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کیلئے امدادی پیکج میں اضافے اور متاثرین سیز فائر لائن فنڈ قائم کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے، آزاد کشمیر کے 13 حلقے بھارتی افواج کی فائرنگ سے براہ راست متاثرہورہے ہیں، گزشتہ چند ماہ سے بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فائرنگ میں شدت آئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگ نقل مکانی کر جائیں، لائن آف کنٹرول پر

بسنے والے شہری پاک فوج کیلئے دفاعی حصار کا کردار ادا کررہے ہیں، بھارتی فائرنگ کے سامنے ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ، یہ لوگ کسی صورت بھی اپنے علاقے چھوڑنے کیلئے تیار نہیں، آزاد کشمیر کابینہ نے متاثرین کیلئے امدادی پیکج میں اضافہ کرکے اچھا اقدام اٹھایا، اس اقدام سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے حوصلے بلند ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر لائن آف کنٹرول پر بسنے والی آبادی کیلئے بنکرز تعینات کرے، اور لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کی حالت بہتر کی جائے، صحت کی سہولیات بہتر کی جائیں اور ڈسپنرریوں کو فعال کیا جائے۔