وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کا چک ہریام پل کا دورہ

میرپور( پی کے نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کا چک ہریام پل کا دورہ۔اس موقع پر ضلعی اور دیگر متعلقہ انتظامیہ نے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو چک ہریام پل کے کام اور دیگر ٹیکنیکل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے انتظامیہ کو اہدایت جاری کی کہ ہریام پل کا باقی ماندہ کام چھ ماہ میں ہر صورت میں مکمل کیا جائے۔ چک ہریام پل کا کام 14 سال سے التوا کا شکار ہے۔اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ چک ہریام پل کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کوٹلی ڈڈیال چکسواری میرپور کے لوگ براہ راست اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔اس لیے پل کے کام میں تاخیر برداشت نہیں کر سکتے۔انتظامیہ اس پل کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرے۔اس منصوبہ سے پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ کم ہو گا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔