وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار بل اور قیمتیں واپس ہورہی ہیں، راجہ عبدالقدیر خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کے رہنما راجہ عبدالقدیر نے کہا ہے کہ وزیر عظم کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے، وزیر اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے غریب عوام کے دل جیت لئے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قیمتیں بڑھانے کے معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے، انشا اللہ جلد ان کرداروں کے نام سامنے آجائیں گے جو اس گھناونے فعل میں ملوثٖ ہیں، راجہ عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اس سے قبل گیس کے بلوں میں اضافے

کا نوٹس لیا تھا کہ اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اضافی بل لوگوں کو واپس ہو رہے ہیں، وزیراعظم کو غریب کا احساس ہے اسی لئے وزیر اعظم دن رات غریب افراد کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس طرح کی مثال نہیں ملتی کہ قیمتیں واپس ہوئی ہوں اور قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات یا کسی کو سزا ہوئی ہو، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نیک نیئتی سے اداروں کو ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں، وہ ایک نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، انشا اللہ اپنے مشن میں کامیاب ہونگے۔