وزیراعظم نے ہمیشہ غریبوں کا احساس کیا، ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے انہوں نے غریب عوام کے دل جیت لئے، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کے رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ وزیر عظم کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ غریبوں کا احساس کیا ،ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے انہوں نے غریب عوام کے دل جیت لئے، خولہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قیمتیں بڑھانے کے معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے، انشا اللہ جلد ان کرداروں کے نام سامنے آجائیں گے جو اس گھناونے فعل میں ملوثٖ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اس سے قبل گیس کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ گیس کی

قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کہیں برسوں سے ہورہا تھا اور عوام کی جیبوں سے اربوں روپے بٹورے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے حکم پر یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اضافی بل لوگوں کو واپس ہو رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس طرح کی مثال نہیں ملتی کہ قیمتیں واپس ہوئی ہوں اور قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات یا کسی کو سزا ہوئی ہو، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نیک نیئتی سے اداروں کو ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں، وہ ایک نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں،ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کو کھوکھلا کردیا، تمام ادارے تباہ حال ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت سفر کررہا ہے۔