پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر کی حالت انتہائی تشویشناک، ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل، شائقین کرکٹ دعائوں میں مصروف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر کی حالت انتہائی تشویشناک، ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل، شائقین کرکٹ دعائوں میں مصروف۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ریورس سوئنگ کے موجد فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کو دل کی تکلیف کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔سینئر سپورٹس صحافی اور تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے 70 سالہ سرفراز نواز کی طبیعت خرابی کی خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔ سرفراز نواز کو ریسورس سوئنگ کا بانی کہا جاتا ہے جنہوں نے اپنے دور میں بڑے بڑے بلے بازوں کو انگلیوں پر نچایا،انہوں نے مارچ 1969ءسے مارچ1984

ءکے دوران 55ٹیسٹ میچز میں32.75کی اوسط سے 177شکار کیے جب کہ1973ءسے1984 ءکے دوران 45ون ڈے میچز میں23.22کی اوسط سے63کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیجا،انہوں نے 299فرسٹ کلاس میچز میں24.62کی اوسط سے 1005وکٹیں بھی اپنے نام کیں،سرفراز نواز نے اپنا یادگار ترین باؤلنگ سپیل آسٹریلیا کے خلاف 1979ءکے میلبورن ٹیسٹ میں کیا جہاں انہوں نے دوسری اننگز میں 86رنز دے کر9وکٹیں حاصل کیں جس میں 33گیندوں میں1رن کے عوض7وکٹوں کا سپیل بھی شامل تھا۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پہلے انہوں نے کمنٹری کا شعبہ اپنایا اور پھر سیاست کے میدان میں آگئے۔