شعیب ملک اور محمد عامر کی کارکردگی پر تشویش،پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کوورلڈ کپ میں شمولیت بارے بڑاسرپرائز دیدیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق ٹیسٹ سپنر و منیجر ملتان سلطانز ندیم خان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے بہترین کارکردگی کیلئے پرامید ہیں البتہ وہ سینئرکھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد عامر کی غیر معیاری کارکردگی پر تشویش میں بھی مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ندیم خان نے کہاکہ میں ورلڈ کپ میں گرین شرٹس سے عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید ہوں کیوں کہ ٹیم کا انگلینڈ میں سابقہ ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے ، سینئرز شعیب ملک اور محمد عامر کی کارکردگی پر تشویش ضرور ہے لیکن پرامید ہوں کہ دونوں ورلڈ کپ سے قبل اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی خراب کارکردگی پر بات چیت کرتے ہوئے منیجر ندیم خان نے کہاکہ سٹیو سمتھ اور نکولس پوران سمیت ٹیم کے 5اہم کھلاڑیوں کے باہر ہونے کی وجہ

سے کمبی نیشن بری طرح متاثر ہوا، اگلے ایڈیشن میں ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترکر بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک سطح پر غیر معیاری پچز کی وجہ سے ہمارے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اچھے بیٹسمینوں کے حصول کیلئے بیٹنگ پچزبنانے کی ضرورت ہے۔ایک سوال پر ندیم خان نے کہا کہ یونس خان کو ملکی کرکٹ میں شامل کرنے کا بہت زیادہ فائدہ ہوگا، سابق کپتان کو دنیا بھر میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے،ان کے تجربے سے جونیئر کھلاڑی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ندیم خان نے کہا کہ مختصر انٹرنیشنل کیریئرکے باوجود ویسٹ انڈین سٹار برائن لارا کی وکٹ لینا اور چنائی ٹیسٹ 1999ءکے دوران میری تھرو پرعظیم بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا رن آؤٹ ہونا میرے لیے یادگار لمحات ہیں۔