ہمت ہے تو گوجرانوالہ جلسے میں یہ کام کرکے دکھائو،حکومت نے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دیدیا

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ گوجرانوالہ میں جناح اسٹیڈیم کو بھر کے دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوی حق ہے لیکن سڑک یا لوگوں کے گزرنے کی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پی ڈی ایم کی قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ جلسے کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔گوجرانوالہ کی ضلعی اانتظامیہ سے اجازت ملنے پر پی ڈی ایم نے جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

جناح اسٹیڈیم6 ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں 35 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ اسٹیڈیم میں لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم نصب کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم کو گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد جناح سٹیڈیم پی ڈی ایم کے حوالے کر دیا۔جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے، کارکن بغیر ماسک اور سینیٹائزر جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی رہنما سٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا۔ جی ٹی روڈ کو بھی بند نہیں کیا جائے گا، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں