بھارت کے سرپرتاحال جنگی جنون سوار،رو س سے خطرناک جنگی میزائل خریدنے کی تیاریاں کرنے لگا

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت کے وزیردفاع نرملا سیتارمن نے کہاہے کہ بھارت پرامید ہے کہ اسے روس سے میزائل سسٹم ایس 400 کی خریداری پر امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔وزیردفاع نرملا سیتارمن فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ امریکی انتظامیہ نے پانچ ارب ڈالر مالیت کے ایس400کی خریداری سے متعلقہ معاہدے پر نئی دہلی کے موقف کو سنا اور سمجھا ہے۔سیتارمن سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہیں پورا یقین ہے کہ انڈیا کو پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،تو ان کا کہنا تھا کہ ہاں ،مجھے امید ہے۔دوسری جانب بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کی جانب سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم نریندر مودی نے الیکشن کمپین میں نعرہ لگایا تھا کہ میں چوکیدار نریندر مودی ہوں اور ملک کی چوکیداری کر رہا ہوں جس کے جواب میں کانگرس نے مودی کی رافیل طیاروں میں کرپشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’چوکیدار چور ہے‘۔ اب چوکیدار کی ایک اور چوری پکڑی گئی ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی کے رکن راج سنگھ نے آئی ایس پی آر کے نغمے کی دھن چرا لی، راج سنگھ نے پاکستانی فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائے گئے نغمے ’زندہ باد پاکستان‘ کی دھن چرا کر ’زندہ باد ہندوستان‘ نغمہ بھی رکارڈ کروا دیا۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں راج سنگھ کی نغمہ رکارڈ کرواتے ہوئے بنائی گئی وڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم خوش ہیں کہ آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب پاکستان کے سچ بولنے کی عادت بھی اپنا لیں‘۔بی جے پی 26فروری کے بالاکوٹ مین حملے کے بارے مین متواتر جھوٹ بولتی آرہی ہے کہ پاکستان مئن دہشت گرد مارے گئے اور ان کے کیمپ بھی تباہ ہوئے جبکہ پاکستان عالمی میڈیا کو وہاں لے جا کر سب حالات دکھا چکا ہے جس کے بعد بھارت کا جھوٹ سب کے سامنے آ گیا۔ اب آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپنے ہمارا نغمہ تو نقل کر لیا، اب ہمارے سچ بالنے کی عادت کی بھی نقل کر لیں۔