گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ، چوہدری سرور آج پریس کانفرنس میں کیا اعلان کرنیوالےہیں، دھماکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

لاہور(نیوز ڈیسک) سیاسی محاذ پر کئی ر وزسے متحرک گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آج پریس کانفرنس کریں گے، پچھلے چند روزسے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری سرور سے ناراض ہیں اور چوہدری سرور کوتبدیل کیے جانے کا امکان ہے اسی حوالے سے سینئرصحافی خوشنود علی خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری سرور صاحب پارٹی کے خلاف بغاوت پر اترے ہوئے تھے وہ سی ایم پنجاب کو تبدیل کرانے کے لیے بھی لابنگ کر رہے تھے اس حوالے سے انہوں نے لندن میں بھی کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔جن کی رپورٹ خفیہ ایجنسیوں نے

وزیر اعظم عمران خان تک پہنچا دی۔تاہم اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ گورنر پنجاب آج کی پریس کانفرنس میں اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق اہم اعلان کرنے والے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری سرور استعفیٰ دے چکے ہیں جسکا اعلان کرنا باقی اسی لیے انہوں نے پریس کانفرنس بلائی ہے۔کچھ دن قبل گورنر پنجاب چوھدری سرور نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔یہاں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی میں گروپ بندی عروج پر ہے اور گورنر صاحب کو تبدیل کیے جانے کی خبر چوھدری صاحب تک بھی پہنچ چکی ہے۔