بہت ہی بے ہودہ اور ۔۔۔!عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے پر مریم نواز سے بھی چپ نہ رہا گیا، انتہائی سخت بات کہہ ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نےعمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے کےعمل کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ معروف ملکی صحافی عاصمہ شیرازی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ۔ ” ہم کسی سے بھی اس قسم کی زبان کی توقع نہیں رکھتے۔ اور ایک وزیر اعظم سے تو بالکل بھی نہیں” اس پر مریم نواز نے اپناردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ” بالکل بے ہودہ، اور قابل نفرت ” ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خا ن نے وانا میں جلسے سے کے دوران خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہہ کر مخاطب کیاتھااور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، محنت کر کے یہاں تک پہنچا ہوں اور 22 سال جدو جہد کی ہے۔وزیراعظمم عمران خان نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمنٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا ڈیزل ہر بھی بات کروں گا،ان کی بڑی سستی قیمت ہے،ایک کشمیر کمیٹی کی

چئیرمین شپ اور ڈیزل کا پرمٹ۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمنٰ کو سیاست کا 12وا کھلاڑی قرار دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عوام میرے پر اعتماد رکھے، کچھ اونچ نیچ ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کی ہے، اس لوٹ مار کے خلاف میں 22 سال سے جدوجہد کر رہا ہوں، 2008ء تک پاکستان کے بیرونی قرضے 6 ہزار ارب تھے، گزشتہ 10 سالوں کے دوران بیرونی قرضے 30 ہزار ارب تک پہنچ گئے جوکہ 300 گنا اضافہ ہے، ہمارے سالانہ ٹیکسز کی مدت میں 4500 ارب جمع ہوتے ہیں، ان میں سے 2 ہزار ارب گزشتہ سالوں کے دوران لئے گئے قرضوں پر سود اور قسطوں کیلئے ادا کرنے پڑتے ہیں، اسی لئے ملک چلانے کیلئے پیسوں کی کمی ہے، عوام فکر نہ کریں تمام حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، قبائلی علاقوں میں تانبے کے بڑے ذخائر ہیں، ان ذخائر سے ہم بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں بالخصوص رمضان المبارک میں عوام الناس کو تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی۔