وزیر اعظم آزاد کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کے خلاف ہونے والی سازش کے کرداروں کو جلد عوام کے سامنے لائیں گے،مشتاق ڈار

مظفرآباد(پی کے نیوز)وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کے پولیٹیکل ایڈوائزر مشتاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کے خلاف ہونے والی سازش کے کرداروں کو جلد عوام کے سامنے لائیں گے وزیراعظم کی آواز بنانے اور تبدیل کرنے والے آلات آڈیو ڈپٹنگ لیب اور مائکرو ایکسیلائٹ سافٹویئر ٹریس کر لیا گیا ہے آوازیں ترتیب دینے والے آلات سے یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اصل آواز کس کی تھی جس کو مائکرو ایکسیلائٹ سافٹویئر کے تحت وزیراعظم آزاد کشمیر کی آواز میں تبدیل کیا گیا مشتاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان تمام کرداروں اور سازش میں ملوث افراد کو ایک ھفتے میں ٹریس کر لیا جائے گا اب جبکہ کشمیر کے آئین کے تین دفعات کے تعین کا کیس انڈین

سپریم کورٹ میں بحث کے مراحل میں ہے اور ہندوستان میں الیکشن کے آخری مراحل کے دوران ریاست کے وزیر اعظم، حکومت اور سینئر لیڈر شپ کے درمیان تعلقات خراب کر کے نفرتیں پیدا کرنے والوں کے تانے بانے کہیں اور ملتے نظر آ رہے ہیں پولیٹیکل ایڈوائزر نے کہا کہ یہ بات تو صاف ثابت ہو چکی ہے کہ وزیراعظم نے یہ گفتگو بالکل کی ہی نہیں اسے مائکرو ایکسیلائٹ سافٹویئر کے ذریعے تیار کیا گیا. تیاری کے بعد سب سے پہلے کس آدمی کو بھیجی گئی اور اس نے کتنے لوگوں اور کس کس کو بھیجی یہ بھی پتہ لگا لیا جائے گا مشتاق ڈار نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سازش کے تحت قائدین کے اختلاف رائے کو منفی پروپیگنڈے کے تحت اختلافات میں تبدیل کر کے ریاست میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی۔