اداکارہ صبور علی کی کھڑی صاف کرنے والے شخص کا تمسخر اڑانے کی ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد اداکارہ نے انوکھی منطق پیش کردی، کھڑی صاف کرنے والادراصل کون ہے، نیا شوشہ چھوڑ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کے شوبز ستارتے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں جن میں وہ اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ کی روٹین سے آگاہ کرتے ہیں،جب کہ مداحوں کی طرف سے بھی یہ ویڈیوز پسند کی جاتی ہیں تاہم کبھی کبھی یہی ادکاراپنی چھوٹی سے غلطی کی وجہ سے تنقید کی زد میں آجاتے ہیں۔اور اس طرح اب معروف ادکارہ صبور علی اور صحیفہ جبار مداحوں کی شدید تنقید میں ہیں۔اداکارہ صبور علی نے ڈرامہ کے سیٹ پر ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو کھڑکی صاف کر رہا ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو انسٹا گرام پر شئیر کی جس میں وہ کھڑی صاف کرنے والے شخص کا تمسخر اڑا رہی ہیں۔ اور کہتی ہیں کہ کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اس کو گھر سے بھیجا ہو گا۔جس کے بعد انہوں نے خوب قہقہہ بھی لگائے۔ویڈیو میں صبور علی کے ساتھ اداکارہ صحفیہ بھی ہیں جو خود ہنستے ہوئے کھڑی صارف کرنے والے شخص سے کہتی ہیں کہ گھر میں صبح اٹھ کر بستر کی چادر یا کمبل بھی ٹھیک نہیں کرتا ہو گا اور اب یہاں یہ کام

کر رہا ہے۔جب کہ سیٹ پر اداکار عفان وحید بھی موجود تھے جن سے صبور نے سوال کہ آپ اس کھڑی صارف کرنے والے کے بارے میں کیا خیال ہے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ محنت کر رہا اہے اس پر بھی دونوں اداکاروں نے خوب قہقہے لگائے۔تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صبور کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کی۔صارفین کا کہنا تھا کہ محنت کرنے والے شخص کے ساتھ ایسا سلوک آپکو زیب نہیں دیتا۔آپ میں انسانیت ہونی چاہئیے آپکو دوسروں کی عزت کرنا سیکھنی چاہئیے۔جس کے بعد صبور علی نے وضاحتی ویڈیو جاری کی اور کہا کہ کھڑی صاف کرنے والا شخص ان کے ڈرامے کا اسٹنٹ ڈائیریکٹر ہے اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو کہا کہ کسی کو کچھ کہنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔دانستہ طور پر کسی بھی کام کرنے والے کا مذاق نہیں اڑایا گیا۔لہذا گزارش ہے کہ کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے ذمہ داری سے پوری تصویر پر غور کیا کریں۔