گوادر میں حملہ سی پیک کے خلاف دشمن کی سازشوں کا حصہ ہے، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے گواردر میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، گواردر پر حملہ سی پیک پر حملہ ہے، دشمن پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے سرمایہ کاروں کو بھگانا چاہتا ہے، دشمن نے سی پیک کو پہلے دن سے ہی قبول نہیں کیا، سی پیک کے خلاف بھارت اور
اسرائیل کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سی پیک کے خلاف دشمن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے دشمن اپنے مقاصد میں ناکام رہیں گے، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور اسے ہر صورت شکست دے کر رہیں گے۔