انگلینڈ کیخلاف دھواں دھار بیٹنگ، فخرزمان نے وہ ریکارڈ بنالیا جو مایہ ناز اوپنر سعید انور کے پاس بھی نہیں

ساؤتھ ہیمپٹن (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ایسا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا جو مایہ ناز اوپنر سعید انور کے پاس بھی نہیں ہے ۔ فخر زمان نے دوسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب زبردست سٹروکس کھیلے اور سنچری مکمل کی، وہ 106 گیندوں پر 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 شاندار چھکے اور 12 دلکش چوکے شامل تھے،فخر زمان ہدف کے تعاقب میں بہترین انفرادی سکور بنانے والے قومی اوپنر بن گئے ہیں ،پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بہترن باری کھیلنے کا اعزاز اعجاز احمد کے پاس ہے جنہوں نے 1997ءمیں بھارت کے خلاف ناقابل

شکست139رنز بنائے تھے، آل راؤنڈ محمد حفیظ نے بھی 2011ءمیں زمبابوے کے خلاف 139ناٹ آؤٹ رنز سکور کیے تھے ، سابق قومی اوپنر سعید انور نے نومبر1993ءمیں ویسٹ انڈیز کےخلاف131رنز سکور کیے تھے ۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 374 رنز کے بڑے ہدف کا گرین شرٹس نے ڈٹ کا مقابلہ کیا تاہم فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے۔اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب زبردست اسٹروکس کھیلے اور سنچری مکمل کی، وہ 106 گیندوں پر 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 شاندار چھکے اور 12 دلکش چوکے شامل تھے، دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے تیزرفتاری سے 132 رنز جوڑے جبکہ آصف علی کی 51 رنز کی برق رفتار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔امام الحق نے 35،حارث سہیل نے 14، عماد وسیم نے 8 اور فہیم اشرف نے 3 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 41 اور حسن علی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ کے بلے بازوں نے قومی بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی اور صرف 3 وکٹوں پر 374 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا۔بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 110 رنز کی شانداری باری کھیلی جب کہ کپتان مورگن 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جیسن روئے 87، بیرسٹو 51 اور جو روٹ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے بولر حسن علی ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز کے کوٹے میں 81 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی، شاہین آفریدی نے 80 رنز کے عیوض ایک اور یاسر شاہ نے 7 اوورز میں 60 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔