پی ٹی آئی کشمیر برسرِ اقتدار آ کر ان بدبودار تعصبات سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی،ر بیرسٹر سلطان محمود

چڑہوئی(نمائندہ خصوصی ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ علاقے کنبے قبیلے ذات برادری کے بدبودار تعصبات ہماری ترقی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹیں ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیر برسرِ اقتدار آ کر ان بدبودار تعصبات سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا نظریہ و فلسفہ عام عوام اور پسے ہوئے طبقات کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔ ریاست کے اندر عمران خان کے نظریہ و فلسفہ کو تیزی سے عوامی مقبولیت و پزیرائی مل رہی ہے۔ چڑھوئی افطار ڈنر میں پی ٹی آئی کارکنان کا جذبہ اور جوش دیکھ کر لگتا ہے۔ یہاں تبدیلی نہیں انقلاب آ چکا ہے۔چڑھوئی کی

عوام نے آج افطار ڈنر میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ہمارے مخالفین کو ایک مرتبہ پھر یہ پیغام دے دیا ہے کہ چڑھوئی کل بھی میرا سیاسی قلعہ تھا۔ چڑھوئی آج بھی میرا سیاسی قلعہ ہے۔ آج لوگوں کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ اس حلقہ میں عوام کو بے وقوف بنانے والے کرپٹ اور احسان فراموش عناصر کا غائبانہ نمازِجنازہ پڑھا جا چکا ہے۔ شوکت فرید اور پی ٹی آئی کشمیر چڑھوئی کی ٹیم کو تاریخ ساز افطار ڈنر کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حلقہ چڑھوئی کی عوام سے محبت و وفا کا رشتہ دنوں مہینوں پر مشتمل نہیں۔ محبت و وفا یہ رشتہ کئی عشروں پر محیط ہے والد محترم چوہدری نور حسین بھی چڑھوئی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے۔ سلطان محمود بھی چڑھوئی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے۔ اس لیے چڑھوئی کی تعمیر وترقی کو اولین ترجیح سمجھا جائے گا۔ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہے۔ ہیلتھ کارڈ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر تمام فلاحی و عوامی مفاد کے منصوبہ جات میں یہاں کی عوام کو بھرپور طریقے سے شامل کیا جائے گا۔ میں آج عوامی جوش وخروش دیکھ کر محسوس کر رہا ہوں کہ عمران خان کا تبدیلی کا ویژن اس حلقے میں مقبول عام ہو چکا ہے۔ریاست کے اندر ایک نااہل ناکام اور اخلاقی اقدار سے محروم حکومت برسرِ اقتدار ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ آپ لوگ خود کو میدان عمل میں اتار کر عملی جدو جہد کے لیے تیار کر لیں۔ عوامی وسائل لوٹنے والوں چور اچکوں رسہ گیروں کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں لائن آف کنٹرول کے قریب کھڑا ہو کر ایک مرتبہ پھر اپنے عزم کو دوہراتا ہوں کہ کشمیریوں کا قاتل مودی جہاں جائے گا۔ سلطان محمود وہاں اس کا پیچھا کرئے گا۔ ہم ہر حال میں اور ہر محاذ پر اپنی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی جبرو استبداد سے نجات تک ہم چین سے نہیں بیھٹیں گے۔آزاد حکومت لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرئے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے آج نے چڑھوئی کالج گراؤنڈ میں اپنے اعزاز میں افطار ڈنر کے بڑے اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاافطار ڈنر سے امیدوار اسمبلی حلقہ چڑہوئی چوہدری شوکت فرید ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا افطار ڈنر کی صدارت عبدالحمید نے کی۔افطار ڈنر آمد پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ یوتھ ونگ کے جوشیلے نوجوانوں نے عمران خان اور بیرسٹر سلطان ذندہ باد کے نعرے لگائے۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے شہر کے تمام خارجی و داخلی راستوں پر عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی تصویروں پر مشتمل پینا فلیکس لگائے گئے۔ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آج چڑھوئی کے عوام کا دیدنی جوش بتا رہا ہے کہ چڑھوئی نے تبدیلی کا حتمی و قطعی فیصلہ کر لیا ہے خانکہ کٹیڑہ سے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔****