نازیبا گفتگو پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر فوری مستعفی ہوں، راجہ عبدالقدیر

کیلگری(پی کے نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما راجہ عبدالقدیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بچنا مشکل ہو گیا، راجہ فاروق حیدر فوری استعفی دے کر گھر جائیں ورنہ نکالے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، وزیر اعظم نے خواتین کے بارے میں جو گفتگو کی وہ کسی لیڈر یا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتی، ان کا کہنا

تھا کہ حکمرانوں نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کمپ کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، وزیر اعظم کی گفتگو سن کر لگتا ہے کہ یہ بیس کیمپ کے وزیر اعظم ہیں، نا زیبا زبان استعمال کرنے پر راجہ فاروق حیدر کو شرمندگی کا احساس نہیں، پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں، راجہ فاروق حیدر فوری استعفی دیں، ایسے شخص کو ایک منٹ کیلئے بھی برداشت نہیں کریں گے۔