وزیراعظم اپنےد وست زلفی بخاری پر مہربان، ایک اور عہدے سےنواز دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی ڈی سی مقرر کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کی توثیق کر دی ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری ٹوررازم کوآرڈینیشن بورڈ کے بھی چیئرمین ہیں۔وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اپنی تعیناتی پر

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی ڈی سی میں اصلاحات سے ادارے کو شفاف بنائیں گے، حکومت پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، پاکستان کو دنیا میں ایک سیاحتی برانڈ کے طور پر متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں سے مل کر سیاحت کا فروغ میری اولین ترجیح ہے۔